آئیں، کرونا کو ہرائیں

کروناوائرس کی وبا پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے، فوری طورپر چار آسان عادات اپنانے سے ہم نہ صرف خود کو، اپنے پیاروں کو بلکہ ان تمام لوگوں کو اس سےتحفظ اور بچاؤ میں مدد کرسکتے ہیں، جنہیں کرونا وائرس کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔ اور ساتھ ہی اسے مزید پھیلنے سے روکنے میں بھی ایک بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔

آئیے وعدہ کریں کہ ہم کرونا کی اس وبا کو مل کر ہرائیں گے!

صفائی کا وعدہہاتھوں کو صابن کے ساتھ بار بار دھونا ہے، کم ازکم 20 سیکنڈ تک۔ اگر صابن نہ ہو تو ہاتھوں کو سینٹایزر سے صاف کرنا ہے۔ صابن یا سینٹایزر دونوں فوری دستیاب نہ ہونے کی صورت میں ہاتھوں کو خوب اچھی طرح پانی سے دھونا ہے۔

 

احتیاط کا وعدو: کھانسی یا چھینک آنے پر اپنی کہنی سے یا ٹشو پیپر سے منہ اور ناک کو لازمی ڈھانپ لینا ہے اور پھر ٹشو کو ضائع کرکے، اپنے ہاتھوں کو دھونا ضروری ہے۔ زکام یا نزلہ کی صورت میں خود کو دوسروں سے دور، الگ تھلگ رکھنا ہے ۔ دیگر علامات ظاہر ہونے پر (بخار، گلہ میں درد، سانس میں تکلیف ) فوری اپنا ٹسیٹ کروانا ہے۔

پھیلاو سے بچانے کا وعدہ: غیر ضروری باہر آنے جانے سے پرہیز کرنا ہے۔جس حد تک ہو سکے گھر ہی پر رہنا ہے۔ باہر جانا پڑے تو ماسک کا استمعال کرنا ہے اور دوسروں سے مناسب فاصلہ (کم از کم چھ فٹ )بناۓ رکھنا ہے۔

 

احساس کا وعدہاگر جاننے والوں میں سے کسی کو خدشے کے پیش نظر الگ تھلگ رہنا پڑ رہا ہے تو انہیں کال کرنا، ان کی ڈھارس بندھانا ہے، کرونا وائرس کے بارے میں سہی معلومات اور تدابیر، درد مندی کے ساتھ ان تک پہنچانا ہے۔ نامکمل اور غیر تسدیق شدہ حقائق جو لوگوں کے لیے پریشانی کا بائث بن سکتے ہوں، کو آگے بڑھانے سے روکنا ہے۔

اپنے ملازمین، احباب اور پڑوسیوں کی خیریت اور ضروریات کا بھی خیال رکھنا ہے اور جس طور ممکن ہو، اس مشکل وقت میں سب کا ساتھ دینا ہے۔

دستخط کرنے کے لئے اپنا نام ٹائپ کریں۔

دستخط کریں اور شیئر کریں! کیونکہ تحقیق کے مطابق وعدہ کرنے اور دستخط کرنے سے آپ کو یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے کہ آپ نے کن باتوں کا خیال رکھنا ہے۔