کمیونیٹی بیسڈ موٹیویٹر

تربیتی کتابچہ

کمیونیٹی بیسڈ موٹیویٹر کا یہ تربیتی کتابچہ۲۰۲۰ کا پاکستان اپروچ ٹو ٹوٹل سانیتاشن پلس ایڈیشن ہے جو 'صاف و سرسبز پنجاب' مہم کے تحت واش پروگرام کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ تربیتی کتابچہ کمیونیٹی بیسڈ موٹیویٹر کو ان کی ذمہ داریوں اور ان کاموں کے بارے میں بتاتا ہے جن پر عمل کر کے وہ پنجاب کی دیہی آبادی کی صحت کی ضرورتوں کو پورا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں وہ معلومات اور مہارتیں بتائی گئی ہیں جو سیشن منعقد کرانے میں کام آتی ہیں۔ہر باب میں درج ذیل سیکشن شامل ہیں: پس منظر، معیار زندگی بہتر بنانے والی 5 صحت بخش عادات کون کون سی ہیں اور انہیں اپنانے کے آسان طریقے کیا ہیں۔

جن عادات پر بات کی گئی ہے وہ یہ ہیں

 

لیٹرین تعمیر کریں، اسے استعمال کریں اور اس کی صفائی اور مرمت کا خیال رکھیں

 دو اہم اوقات پر ہاتھ صابن سے ضرور دھوئیں

 گھر کے فضلے کو اکٹھا کر کے بحفاظت تلف کریں

 پینے کے پانی کو صاف کریں اور اسے محفوظ طریقے سے سٹور کریں، اور

پودے لگائیں اور ان کا خیال رکھیں