Branding-Banner.jpg
  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube
  • Instagram
 

مٹھو   سے ملیے

مٹھو، گجرات کے گاؤں امرا کلاں کا رہنے والا ہے اور اس کی عمر پینتیس چالیس سال کے درمیان ہے۔ وہ کچھ زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہے، سکول میں محض دو چار سال کی پڑھائی کی جس سے اس کے اندر ایک سوچ پیدا ہوئی کہ اپنی تخلیقی سوچ کو عمل میں لاتے ہوئے وہ اپنے سب کام خود سیدھے کر سکتا ہے۔ اس کی بیوی اور بچوں کا بھی یہی ماننا ہے کہ ہمارے مسائل حل کرنے کوئی دوسرا نہیں آئے گا یا کوئی دوسرا مدد نہیں کرے گا بلکہ ہم نے اپنے مسائل کو خود حل کرنا ہے

مٹھو اسی بات کو مانتا ہے اور یہی بات دوسروں کو بھی سمجھاتا ہے کہ اپنے گھر اور گاؤں کو صحت مند اور صاف ستھرا بنانا ہم سب کا کام ہے اور اپنے پرانے مسائل ہمیں ایک نئی سوچ کے ساتھ حل کرنا ہوں گے۔

موبلائزیشن پلس

عملی میدان میں کام CRP اور  CBM  کرنے والے کارکن ہیں یہ لوگ کمیونٹی موبلائزیشن کے لئے جو طریقے اپناتے ہیں ان میں بہتری لا کر مقامی حالات اور عادات کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔

میڈیا

پانچ مثالی عادات کو فروغ دینے کے لئے لوگوں کے جذبات اور اقدار کو سامنے رکھتے ہوئے ہمدردی کے جذبے پر مبنی ایک کیمپین چلائی گئی جسے نہ صرف سب لوگوں نے سراہا بلکہ اعدادوشمار بھی اسی کی عکاسی کرتے ہیں۔

کمیونیٹی برانڈنگ

مقامی ماحول کے مطابق کی گئی برانڈنگ کی سرگرمیاں لوگوں کومثالی عادات کی یاددہانی نہ صرف اسی ماحول میں کراتی ہیں جس میں وہ لوگ یہ کام کرتے ہیں بلکہ ان عادات کو اپنانے پر رہنمائی بھی کرتی ہیں۔